امریکہ: ریسٹورنٹ پر برہنہ شخص کی فائرنگ‘ 3 افراد ہلاک‘4 زخمی
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست تینیسی کے علاقے نیشووائل میں ایک برہنہ شخص نے ہوٹل پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک اور 4کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سفید فام تھا اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کار پر آیا اور رائفل سے فائرنگ شروع کر دی۔
امریکہ/ ہلاکتیں