کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ‘پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو جاں بحق جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو بی ایم سی منتقل کردیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت بلوچستان شےعہ کانفرنس (ہزارہ ٹاﺅن) کے سیکورٹی انچارج علی رضا‘ اورشہید ویلفےئر آرگنائزیشن کے سید زمان جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سفر علی کے نام سے ہوئی ‘ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے دریں اثناءتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر سردار طارق احمد جعفری نے کوئٹہ میں بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
کوئٹہ فائرنگ