• news

وفاق بجلی بحران حل کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے تعاون کر رہا ہے : اویس لغاری

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر اعلی سندھ کو اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ نیپرا وفاقی نہیں قومی ادارہ ہے جبکہ بجلی بحران ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وفاق نیشنل گرڈ سے بغیر معاہدے کے 650 میگاواٹ بجلی دے رہا ہے لیکن سندھ حکومت بھی واجبات کی ادائیگی یقینی بنائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کراچی میں بجلی بحران پر وزیر اعلی سندھ کو دوسرے جوابی خط میں کہا ہے وفاق بجلی بحران حل کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں سے تعاون کر رہا ہے جبکہ نیپرا وفاقی نہیں قومی ادارہ ہے اور اس نے سندھ کی بھی نمائندگی کی ہے لیکن بحران پر قابو پانے کے لئے واٹر بورڈ سمیت سندھ حکومت کے محکموں کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانا ہو گی کیونکہ 18 ویں ترمیم کے بعد واٹر بورڈ کے واجبات کی ادائیگی بھی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کراچی کے عوام کی مشکلات پر وفاقی حکومت نے کئی ہنگامی اجلاس بلائے جن میں مختلف اقدامات کرنے پر غور کیا گیا جبکہ وفاق بغیر کسی معاہدے اور جواز کے نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی سندھ کو دے رہا ہے۔
اویس لغاری

ای پیپر-دی نیشن