• news

ٹرمپ نے کہا تھا وہ جسم فروش خواتین کے الزامات سے پریشان ہیں: جیمز کومی

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہاہے کہ ٹرمپ نے انہیں کہاتھا کہ روسی صدرنے مجھے کہاہے کہ ان کے پاس دنیاکی خوبصورت ترین جسم فروش خواتین ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سابق سربراہ جیمز کومی کے وہ مسودات شائع ہو گئے ہیں جن میں ان کی امریکی صدر سے ہونے والی گفتگو کا تفصیلی ریکارڈ ہے۔ان مسودات میں صدر ٹرمپ کی پریشانی کا ذکر ہے جو انھیں ایک خفیہ دستاویز کے بارے میں تھیں، جس میں ان کے بارے میں باعث شرم معلومات تھیں۔ اس کے علاوہ امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل کوہن کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں ذکر ہے۔ان میموز میں صدر ٹرمپ سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ مائیکل فلن میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت اچھی نہیں۔ جیمز کومی کی میمو میں سے ایک میں لکھا گیاکہ صدر ٹرمپ کے ساتھ رات کے کھانے پر بات چیت میں صدر ٹرمپ نے گولڈن شاور کا ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گولڈن شاور کی کہانی غلط ہے اور جعلی خبر ہے۔جیمز نے کہا کہ انھوں نے اس بات کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ امریکی ٹی وی سی این این یہ کہانی چلانے لگا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کافی پریشان ہوں کہ کہیں میری بیوی کے ذہن میں یہ تو نہیں کہ یہ بات درست ہے۔میمو کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ جسم فروش خواتین والی بات فضول ہے لیکن صدر پوتن نے مجھ سے کہا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین جسم فروش خواتین ہیں۔یاد رہے کہ جنسی لطف کے لیے جب ایک شخص دوسرے کے اوپر پیشاب کرتا ہے اس کو گولڈن شاور کہتے ہیں۔
ٹرمپ

ای پیپر-دی نیشن