• news

مسلم لیگ ن کے مستعفی اراکین اسمبلی کو تیسرا نوٹس جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مستعفی اراکین کو بار بار کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر آخری موقع دیتے ہوئے تیسرا نوٹس جاری کردیا گیا۔ ان اراکین میں ر انا محمد قاسم نون، مخدوم خسرو بختیار، طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری شامل ہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے دیے جانے والے استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کل بروز منگل 24 اپریل کو دوبارہ بلا لیا ہے۔ سپیکر نے انہیں گزشتہ روز جمعہ کو اپنے چیمبر میں بلایا تھا لیکن وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے نہیں آئے۔ رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ممبران کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی نہیں آئے تھے۔ تین اراکین کو تیسری بار جب کہ ایک رکن کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس جاری

ای پیپر-دی نیشن