آصف زرداری نے پی پی کے سینئر رہنماﺅں کی پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی پی کے سینئر رہنماﺅں کی پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی قیادت نے پنجاب میں پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں پی پی پی کی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے اہم فیلصے متوقع ہیں۔ پی پی قیادت کا ناراض رہنماﺅں سے رابطوں سے متعلق بھی فیصلے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
زرداری/ اجلاس طلب