سعودی عرب: ڈرون کے استعمال پر قوانین، ضوابط کو حتمی شکل دی جانے لگی
ریاض (سنہوا + اے ایف پی) ریاض میں شاہی محل کے قریب کھلونا ڈرون مار گرانے اور شاہ سلمان کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کے جنم لینے کے بعد سعودی حکام نے ڈرونز کے استعمال کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے پر کام شروع کردیاہے۔ سعودی سرکاری نیوز ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا جب تک نئی گائیڈ لائن اور قوانین نہیں آتے تو ریموٹ سے ڈرون اڑانے کے شوقین افراد کو اجازت والے علاقوں میں ڈرونز اڑانے کے لئے پولیس سے پیشگی اجازت لینا پڑے گی۔ یاد رہے کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2015ءمیں بغیر اجازت ہر قسم کے ریموٹ کنٹرول ڈرونز اڑانے پر پابندی لگادی تھی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے تصدیق کردی ہے۔
سعودی عرب