عمران کی ٹوکری میں تمام انڈے گندے، ایم ایم اے خیبر پی کے میں حکومت بنائیگی: فضل الرحمن
اسلام آباد/ ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+ آن لائن) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سکیورٹی فراہمی سے متعلق خط کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی برقرار رکھنے یا بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں دی۔ سکیورٹی سے متعلق کسی کو درخواست دینے کا ارادہ بھی نہیں، حفاظت کرنے والا ایک اللہ ہی کافی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل حکومت بنائیگی۔ عمران خان کہتا ہے کہ اسکی ٹوکری میں بیس گندے ٹماٹر ہیں ہم کہتے ہیں کہ تمہاری ٹوکری میں موجود تمام ٹماٹر گندے ہیں منظم سازش کے تحت دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انصاف کے نام پر سیاستدانوں کا استحصال کیا جارہا ہے ادارے ایک منتخب وزیراعظم کو تو گھر بھیج سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کے خلاف خود اسکی اپنی پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پریس کانفرنس کرتے ہیں لیکن وزیر اعلی سے پوچھنے والا آج کوئی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں منعقد ہونیوالی غلبہ اسلام کانفرنس کے بڑے اجتماع سے کیا۔ کانفرنس سے سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی، اپوزیشن لیڈر خیبر پی کے اسمبلی مولانا لطف الرحمن، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، ایم پی اے محمود خان بیٹنی، عبدالحلیم خان قصوریہ، ملک مشتاق احمد ڈار، مولانا اشرف علی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مذہبی جماعتوں سے منافرت پہلے دن سے ہی نظر آرہی ہے ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ علماءکرام ایک فلیٹ فارم پر کیوں اکٹھے نہیں ہوتے لیکن آج ہم نے متحدہ مجلس عمل کے قیام سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے نام لئے بغیر ڈیرہ اسماعیل خان کے نوابوں اور سرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ بڑے بھولے لگتے ہیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ انکی ہوا کیسے نکالی جا سکتی ہے۔ وفا قی وزےر ہاﺅسنگ و تعمےرات محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خےبر پی کے کی حکومت ٹےکسٹ بک بورڈ کے 70 ارب روپے نکال کر پشاور مےں مےٹرو بس طرز کے منصوبے پر لگا رہی ہے اور کرپشن کے بازار گرم کر رہی ہے ٹےکسٹ بک بورڈ نے رقم نہ ہو نے کی وجہ سے کتابےں چھاپنا بند کر دی ہےں۔ وفاقی وزےر نے کہا ہے کہ کے پی کے موجودہ و سابقہ حکومت نے اےک سازش کے تحت جنوبی اضلاع کو ترقی سے محروم رکھا۔ ان اضلاع کو اےک بھی مےگا پراجےکٹ نہےں دےا۔ انہوں نے کہا کہ گومل ےونےورسٹی سمےت کرک بنوں، لکی مروت مےں ےونےورسٹےوں کا قےام اور ڈےرہ مےں زرعی ےونےورسٹی کی منظوری جے ےو آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے مےں چار ہزار مکتب سکول بند کر کے دےہاتوں مےں بچوں کو تعلےم سے محروم کےا اور اب سکولوں مےں داخلو ں کی جھوٹی تحرےک کا واوےلا کر کے عوام کو دھوکہ دےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طرےقے سے اسلام آباد مےں چھ مساجد بنائےں۔ نےب نے اسکی تحقےقات کی منظوری دی مےں اےسے کام پھر بھی کرونگا کوئی گناہ نہےں کےا۔ کانفرنس سے مولانا گل نصےب خان نے کہا کہ ملک مےں قومےتوں کو لڑا کر حکومت پر قبضہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے سےکولرازم کی حامی جماعتےں ملک مےں طبقاتی جنگ شروع کرنے کے درپے ہےں۔
فضل الرحمن