آصف زرداری اور ن لیگ سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا: عمران
مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ن لیگ سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہو گا۔ سینٹ میں ارکان کی خریدوفروخت کا سب کو علم ہے۔ دوسری جماعتیں بھی ضمیر فروشوں کے خلاف کارروائی کریں کیا دوسری جماعتوں نے ایکشن نہ لیا تو ان کے ضمیر فروشوں کے نام بتا دیں گے۔ ساری جماعتوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی دو پارٹیوں نے الیکشن میں مک مکا کر لیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چودھری سرور کو اپوزیشن اور ہمیں جوائن کرنے والے اراکین نے بھی ووٹ دیئے کرپشن، ادارے تباہ کر دیتی ہے۔ ہم نے کرپشن پر سٹینڈ لیا۔ سائیکل اور رکشہ چور کو جیل ڈالا جاتا ہے۔ کیوں بڑے لوگوں کو پروٹوکول اور غریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے۔ یہ لوگ پہلی بار نہیں پچھلے 30 سال سے بک رہے ہیں۔ پاکستان میں کرپشن سب سے بڑا کینسر ہے جس کے خلاف آواز بلند کی، الیکشن کے لئے نیوٹرل امپائر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں29 اپریل کا جلسہ سب جلسوں کی ماں ثابت ہو گا۔ ن لیگ اور پی پی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے خلاف ہیں۔
عمران