بھارت چین انسداد دہشت گردی سمیت کئی شعبوں میں مل کر کام کرنے پر آمادہ
بیجنگ/ اسلام آباد (اے ایف پی+ سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم چین کا چوتھا دورہ کریں گے۔ سرحدی تنازعات سمیت اہم امور پر بات ہو گی۔ چین اور بھارت تعلقات میں بہتری اور کشیدگی کم کرانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے جمعہ اور ہفتے کو چینی صدر شی جن پنگ سے بھارتی وزیراعظم مودی چین کے شہر وہان میں ملاقات کریں گے۔ یہ بات چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ وانگ نے کہا دونوں لیڈروں کی ملاقات نہ صرف دونوں ممالک اور انکے عوام کو فائدہ دے گی بلکہ خطے اور دنیا میں امن بحالی اور ترقی پر اسکا مثبت اثر پڑے گا۔ دوکلام سرحد پر کشیدگی اور تنازعہ کے بعد مودی، شی جن پنگ ملاقات ہو رہی ہے۔ ایس سی او سربراہ کانفرنس جون میں چین میں ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی پنگ کے درمیان ملاقات 27 اپریل کو ہو گی، یہ ان کا 4 برس میں چوتھا دورہ ہو گا۔ سرحدی تنازعات سمیت اہم امور پر بات ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چینی ہم منصب وانگ ی سے ملاقات کی اور نریندر مودی کے دورے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔ دونوں وزراءخارجہ نے مشترکہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے 2 روزہ دورہ چین کا اعلان کیا۔ سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور چین نے دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و ترقی کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 27 اور 28 اپریل کو چین کا دورہ کرینگے۔ وہ اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ اور دوسرے چینی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بیجنگ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین اور بھارت کے درمیان یہ غیر رسمی سربراہ ملاقات بھارت اور چین کے درمیان مسائل پر گفتگو ہو گی۔
مودی دورہ