چیف جسٹس سے کافی امیدیں‘ نوازشریف کو ووٹ کا تقدس یاد آیا : بلاول بھٹو
ملتان / اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ڈکٹیشن لے کر سازش کرتے رہے ہیں میاں شہباز شریف کو کراچی کا دورہ کرکے شرم آنی چاہیئے وہ جب مینار پاکستان پر لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈرامائی احتجاج کر رہے تھے توانہیں آج اپنا صوبہ یا د کیوں نہیں آ رہا بجلی فراہم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے چیف جسٹس جو جی میں آئے کریں لیکن ایک ملین زیر التوا کیسوں کی بھی سماعت کریں شہید بھٹو اور شہید بی بی کے کیسوں میں ابھی تک انصاف نہیں ملا ہماری حکومت سندھ میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جنو بی پنجاب صوبے کا بل سینیٹ سے پاس کرایا جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے لوگوں سے مذاکرات کے لئے آج بھی تیار ہیں پشتونوں کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینا غیر جمہوری اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم ہاﺅس ملتان میں مخدوم وجاہت حسین گیلانی ؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ، مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، سید تنویر الحسن گیلانی ودیگر موجود تھے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے ماضی میں حکومت خود نگران سیٹ اپ بناتی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اس ملک میں اپوزیشن کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ بنانے کی روایت ڈالی تاکہ ملک میں بروقت غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جا سکیں اور جمہوریت مضبوط ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور ہے پیپلز پارٹی نے اپنی مدت پوری کرکے حکومت ایک دوسری منتخب حکومت کے سپرد کی اس طرح پر امن انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوا تھا الیکشن فیئر اور فری ہوں اور پرامن انتقال اقتدار ہو تو جمہوریت مضبوط ہو تی ہے کچھ لوگ یقینا چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا نہیں آمریت کا فائدہ ہو لیکن ہمارے ملک کے عوام کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ جمہوری جدوجہد سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے نواز شریف عوام کے ووٹ سے منتخب ہو ئے لیکن انہوں نے نہ تو عوام کے لئے کوئی قانون سازی کی اور نہ ہی ان کے مسائل حل کئے کسان ، مزدور آج بھی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ و وٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والے نواز شریف تو پانچ سال تک اسمبلی میں نہیں گئے جب ووٹر کی عزت ہی نہیں ہو گی تو سیاست دانوں کو بھی عزت نہیں ملے گی ۔ عوام کومجھے کیوں نکالا ہے کوئی غرض نہیں۔کچھ سیاستدان جی ٹی روڈ کی سیاست کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے پیپلز پارٹی نے طویل عرصے سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جدوجہد جاری رکھی ہو ئی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے صوبے کا قیام ضروری ہے پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے صوبے کا بل منظور کرایا مگر (ن) لیگ بھاگ گئی جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے لوگ اب تک موجودہ حکومت کا حصہ رہے اور پانچ سال تک خاموش رہے مگر دیر آید درست آید پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مزاکرات کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن اس پر بھی عملدر آمد نہیں ہوا اور ملک کے وسائل ایک صوبے کے ایک شہر پر خرچ کر دیئے گئے پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے اپنے دور میں انقلابی اقدامات کئے خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غربت کے خاتمے کا موقع ملا موجودہ سندھ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا جو پروگرام شروع کیا ہے اس سے چھ لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے سندھ میں صحت، تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ سنگین ہے اور بجلی فراہم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پی آئی اے محنت کشوں اور پوری قوم کی ملکیت ہے پیپلز پارٹی اس کی نیلامی نہیں ہونے دیگی۔ پی آئی اے کے محنت کشوں نے پیپلز یونٹی پر اعتماد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ صرف پیپلز ہی عوام کی پارٹی ہے۔ اتوار کی شام پیپلز یونٹی کے ایک بہت بڑے وفد جس کی قیادت ھدایت اللہ خان۔ رمضان لغاری۔سہیل مختار کر رے تھے نے زرداری ہاو¿س اسلام کے میں ملاقات کی اس موقع پر سید نیر بخاری۔فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ مزدور رہنماوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے جیالے اور محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے جیالے اپنے نطرٰیئے کے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے وہ اپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پیپلز یونٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اپ کی جیت آئندہ عام انتخاب میں پارٹی کی فتح کی نوید ہے۔
بلاول بھٹو