رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جاپان ک کی نشیکوری کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منت جیت لیا ۔ رافیل نڈال نے فائنل میں چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے مسلسل چھتیس لگاتار سیٹس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور اپنی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی مضبوط کرلی ۔