• news

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر منشیات سمگل کرتے گرفتار‘عمر قید کا امکان

چٹا گانگ(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں خاتون کرکٹرکو چودہ ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں فرسٹ کلاس گرید کرکٹ کھیلنے والی تدرین خان میچ کے بعد واپس آرہی تھیںکہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے چودہ ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں ۔ مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نزرین پر منشیات سمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائیگا۔ اس جرم کی سزا انہیں عمر قیدبھی دی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن