• news

پی سی بی کے زیر اہتمام فاسٹ بائولرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ آج شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام فاسٹ بائولرز کی مہارت کو نکھارنے کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی شروع ہوگا۔ ملک بھر سے 25 فاسٹ بائولرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں نوید احمد، شاہنواز، ماجدعلی، کلیم اللہ، شادب مجید، عاطف جاوید، ارشد، احسان اللہ، محمد ثاقب، ذوالقرنین آفریدی، ایم عادل کاکڑ، عزیز اللہ، حمایت اللہ وزیر، فہد عارف، زاہد اقبال، انس خان، محمد زمان، ابرار احمد اور بلال شاہ شامل ہیں۔کیمپ میں کوچز بائولرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے ان کی معاونت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن