مغربی کنارے، رملا میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، حماس رہنمائوں سمیت 19 گرفتار
تل ابیب (سنہوا) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے اور رملا میں کریک ڈائون کرکے حماس کے رہنمائوں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بیان میں دعویٰ کیا ان کا تعلق حماس کے سرگرم کارکن خالد الدین حمد سے ہے جو غزہ کا رہائشی بیان کیا جاتا ہے۔ یہ حماس کے ایما پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے بلکہ اس حوالے سے انہیں ہدایات موصول ہوئی ہیں یہ حماس کی کارروائیوں کو علاقے میں بڑھاوا دینے کے لئے حماس سے فنڈز بھی حاصل کرتے ہیں۔ ایک پرنٹنگ پریس بھی بند کردیا جہاں حماس کے نظریات پر مبنی لٹریچر چھاپا جاتا تھا۔