امریکہ کو اتحادیوں کیساتھ تجارتی جنگ سے باز رہنا چاہئے: فرانسیسی صدر
واشنگٹن (اے ایف پی) فرانسیسی صدر میکرون نے امریکہ پر زور دیا ہے وہ اتحادیوں کے ساتھ تجارتی جنگ سے احتراز کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا سٹیل اور ایلومینیم پر نئے ٹیرف لاگو کرکے یورپ کو سزا دینے کے عمل سے بچایا جائے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے امید ہے وہ یورپی یونین کو اس حوالے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ اب دیکھنا ہے وہ یکم مئی کو کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر آپ ہر ایک کے ساتھ جنگ شروع کریں گے تو آپ چین، یورپ کے ساتھ بھی ایسا ہی وار کریں گے۔ شام اور ایران کے ساتھ بھی ایسا کرسکتے ہیں لیکن ہم امریکہ کے اتحادی ہیں کچھ تو خیال کریں۔