جی 7 گروپ کا اجلاس، روس، ایران اور شمالی کوریا سے خطرات پر غور
ٹورنٹو (اے ایف پی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہویا۔ ایران، شمالی کوریا سے درپیش خطرات اور روس کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی شرکاء کوشش کریں گے کیا مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی جوہری ڈیل پر فیصلہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیں گے یا نہیں۔ کیونکہ وہ شمالی کورین ہم منصب کم جونگ اِن سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ قائم مقام امریکی سیکرٹری سٹیٹ جون نے پہلی بار یوکرائنی وزیر خارجہ یاوولو کلمکن سے ملاقات کی۔ شرکاء نے سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا روس تمام سوالوں کے جوابات دے اور غیر اعلانیہ نووچوک پروگرام کے حوالے سے مکمل تفصیلات منظرعام پر لائے۔ نووچوک مہلک کیمیکل کمپائونڈز پر مشتمل گروپ ہے جو 1970 اور 80 کی دہائی میں تشکیل دیا گیا تھا۔ جاپان سمیت متعدد ممالک نے ایسی کوششوں کو سپورٹ کیا کہ کم جونگ اِن کو نیوکلیئر میزائلوں کی پیداوار سے روکا جائے گا۔