• news

چینی ریڈ کراس فائونڈیشن رواں برس کوئٹہ میں دوسرا ایمرجنسی کیئر یونٹ قائم کریگی

اسلام آباد(اے پی پی)چین کی ریڈ کراس فائونڈیشن (سی آر سی ایف) رواں سال بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دوسرا ایمرجنسی کیئر یونٹ قائم کرے گی۔ فائونڈیشن کے چیئرمین لیو ژوانگو نے اتوار کو ’’اے پی پی‘‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ فائونڈیشن اپنا پہلا سنٹر گوادر میں قائم کر چکی ہے ’’جو چین پاکستان زندگی بچائو کی راہداری کے تحت مکمل کیا گیا ہے‘‘ توقع ہے کہ حکومت پاکستان کے متعلقہ حکام کو یہ سینٹر بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ گوادر ایمرجنسی سنٹر کی کارکردگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر ضروری طبی آلات اور ساز و سامان کی مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ میڈیکل ماہرین کی مشاورت سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر کے قیام کا مقصد زندگی بچانے سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن