انڈونیشیا: وسطی علاقے میں آفٹر شاکس 6 افراد زخمی، ہسپتال داخل
جکارتہ (سنہوا) انڈونیشیا کے وسطی علاقے میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ طبی حکام کے مطابق انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا لیکن خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ علاقے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔