متنازعہ امیگریشن قانون پر آج فرانسیسی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی
پیرس (اے ایف پی) متنازعہ امیگریشن قانون پر فرانس کی پارلیمنٹ میں آج ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ صدر میکرون کی پارٹی میں اختلافات کے بعد رہنما تقسیم ہوکر رہ گئے۔ شاید یہ بل اکثریت رائے سے منظور نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایم پی جین مائیکل اس بل کے خلاف ووٹ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر یہ ہوگیا تو پھر معاملات کو سنبھالنا بہت مشکل ہوجائے گا۔