اوورسیز پاکستانیوں قانونی مشاورت کیلئے عظمت فاروق ایڈووکیٹ قانونی مشیر مقرر
اوسلو (نیوز ڈیسک) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چودھری قمر اقبال نے اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی معاونت کے لئے ممتاز ماہر قانون عظمت فاروق ایڈووکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا ہے۔ یونین کے چیئرمین کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ عظمت فاروق ایڈووکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے مسائل کے سلسلے میں قانونی معاونت فراہم کریں گے۔