انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ من گھڑت اور متعصبانہ ہے: ایران
تہران (صباح نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں ایران مخالف الزامات کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ کی حالیہ رپورٹ من گھڑت، متعصبانہ اور مخصوص سیاسی اہداف کے حصول کیلئے ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ بہرام قاسمی نے امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں ایران مخالف الزامات کے ردعمل میں کہا کہ امریکی رپورٹ ایران کے واقعات کے بر خلاف تحریف شدہ تصاویر کی حامل ہے۔بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکومت مستند عالمی رپورٹوں کے مطابق نہ فقط دنیا میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔