بچیکی: عدالت حکامات نظر انداز، عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف
بچیکی(نامہ نگار)چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم بچیکی اور نواح میں میڈیکل سٹوروں پر عطائی شہریوں کا علاج کرنے میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق بچیکی اور اس کے نواحی دیہات جن میں اڈا بجلی گھر شاہ پور ہ اعواناں،پل بڑا گھر،چک نمبر10 اور گائوں بڑاگھر میں مڈل اور میٹرک پاس نان کوالیفا ئیڈ ڈاکٹر بن کرمیڈیکل سٹوروں کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ان سے علاج کے نا م پرہزاروں روپے بٹور رہے ہیں۔مقامی شہریوں جن میں لیاقت علی،محمد اسلم،غلا م ر سول ،محمد علی،جنیداحمد ،محمد عرفاناور نبی بخش وغیرہ نے ڈی سی ننکانہ سے میڈیکل سٹوروں پر پریکٹس کرنے والے عطائیوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔