حکومت عوام کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہے:حسن سردار
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمایو سی وائس چیئرمین و امیدوار پی پی 136میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے ‘ آج ملک میں دہشت گردی ، انتہا پسندی اور لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ سی پیک جیسے بڑے منصوبے پاکستان میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیاں کلاں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت تمام قوتیں ملکر کم نہیں کرسکیں تو اب انہوں نے ارکان اسمبلی کو( ن) لیگ سے دیگر جماعتوں میں شامل کروانا شروع کردیا ہے اس کے باوجود آئندہ انتخابات میں ن لیگ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔