حکومت ٹکراﺅ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا‘ ایسا نہ ہو سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے : خورشید شاہ
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراﺅ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، نواز شریف اور چیف جسٹس پاکستان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئں، جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا، سندھ میں بجٹ پیش ہو گا خیبر پختونخوا اگربجٹ پیش نہیں کرتا تو وہ جولائی کے اخراجات نہیں کر سکیں گے،سیاستدانوں کی سکیورٹی واپس لینا تشویشناک ہے اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے،عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے،جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔پیر کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکراﺅ کے نتائج سے خبردار کر دیاہے۔ہر وقت ہر جگہ یہی پیغام دیتا ہوںکہ اداروں کا ٹکراﺅ خطرناک ہے۔ٹکراﺅ چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے سسٹم میں پرابلم آ سکتا ہے۔حکومت اور عدلیہ کا ٹکراﺅ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔معافی چاہتا ہوں نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔چیف جسٹس سے بھی معافی چاہتا ہوں آپ کو بھی ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا۔یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ عدالت نے پہلے سے ہی مائنڈ بنایا ہوا تھا۔سیاسی ورکر ہوں اس صورتحال پر فکرمند ہوں۔پیپلز پارٹی نے اس دن کے لیئے ایسی قربانیاں نہیں دی تھیں۔ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراﺅ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔سندھ میں بجٹ پیش ہو گا خیبر پختونخوا اگربجٹ پیش نہیں کرتا تو وہ جولائی کے اخراجات نہیں کر سکیں گے۔ہم نے حکومت سے کہا ہے مینڈیٹ چار ماہ کا ہے اپنے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھیں۔حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے۔آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے دے۔تمام سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ ملک میں دہشت گردی تو ہے اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آ جائے گا۔عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔بے نظیر کا واقعہ ہوا جس کی بنیاد ہی یہ ہے کہ پرویز مشرف نےان کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی۔ما ضی میں اسفند یار ولی، فضل الرحمان پر حملے ہوئے، ہمیں بھی تازہ ترین تھریٹس ہیں۔اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے۔میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا۔جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر پیپلز پارٹی سیاست نہیں کرتی۔میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے ۔وہ جمہوریت کے لئے لڑی ہیں ۔سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیئے۔
خورشید شاہ