لاڈلے کو روز استثنیٰ مل جاتا، نوازشریف کو بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے بھی نہیں ملتا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے لیکن دوسری طرف نواز شریف جو ہر روز احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے استشنیٰ نہیں ملتا، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے۔ یہا ں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا واجد ضیا نے نواز شریف پر جتنے الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو مخالفیں خوش ہوتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا نواز شریف بیمار اہلیہ اور مریم نواز بیمار والدہ کو چھوڑ کر نیب میں پیشی کیلئے پہنچے ہیں، مخالفیں جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں، کسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے۔دریں اثنا صباح نیوز کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمانی قواعدوضوابط کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریگی۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پیمرا کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چوہدری سرور سے پوچھا جاناچاہیے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں 44 ووٹ کیسے حاصل کئے۔
مریم اورنگزیب