• news

دورہ انگلینڈ: پی سی بی کا میڈیا پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ

لندن(صباح نیوز) پی سی بی نے میڈیا پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پی سی بی ترجمان امجد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ بورڈ سے پیشگی اجازت کے بغیر کوئی کھلاڑی یا آفیشل انٹرویو یا بیان نہیں دے گا۔ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ میں انگلش میڈیا کا سامنا پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لئے یقینی طور پر امتحان ہوگا۔ اگر کسی نے انتظایہ کی ہدایت کو نظر انداز کیا تو اس کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 49 سالہ مکی آرتھر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور دونوں کوچنگ اسائمنٹ کے دوران ان کے کھلاڑیوں سے تعلقات کشیدہ رہے تھے۔ پاکستان ٹیم میں ان کے آنے سے قبل شاہد آفریدی ریٹائر ہوگئے جبکہ مصباح الحق، یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور محمد حفیظ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کو پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن