• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فزیکل فٹنس کیلئے 41 جونیئر کھلاڑیوں کو طلب کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 41 جونیئر کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 26 اپریل کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے علامہ اقبال ہوسٹل میں رپورٹ کریں۔ پی ایچ ایف اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلانے کا اصل مقصد مستقبل قریب میں غیر ملکی ٹورز کے لیے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کہ بہتر بنانا ہے۔ کیمپ میں بلائے جانے والوں میں وقار یونس، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز کریم، عمیر ستار، نوید عالم، عادل را¶، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، ایم الیاس، وقار علی، ذاکر اﷲ، ایم ابراہیم، وقاص احمد، سلمان شوکت، جنید رسول، محب اﷲ، علی رضا، اویس رشید، امجد رحمان، مرتضٰی یعقوب، ذوالقرنین، حماد انجم، ابوزر، عمر بلال، رومان خان، اکمل حسین، زین اعجاز، خیر اﷲ، محمد انیس، ایم عبداﷲ، حسن، احمد فاران اور شیر محمد کاکڑ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن