حکومت پنجاب اور پلاک کے زیر اہتمام شاعر شکیل احمد طاہری کے ساتھ ایک شام
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام معروف شاعر شکیل احمد طاہری کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دانشوروں، ادیبوں اور طلباءنے شرکت کی۔ اس تقریب میں مہمان شاعر نے اپنا کلام پیش کیا۔ انھوں نے اپنی شاعری میں زندگی کے تمام پہلوو¿ں کی خوب منظر کشی کی ہے۔ وہ ایک خوبصورت لہجے کے شاعر ہیں نیز اُن کی شاعری میں اُداسی کا پہلو نمایاں ہے۔ اُن کے شاعری کے پانچ مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے اُن کو ادارے کی چھپی ہوئی کتابیں پیش کیں۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض خاقان حیدر غازی نے سرانجام دئیے۔