مجھے آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا رابی پیرزادہ
لاہور (مانیڑنگ ڈیسک) پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی نے کوئی بدتمیزی کی۔ ٹوئیٹ کرتے ہو ئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، سنگین اور افسوس ناک حقیقت ہے۔ گلوکارہ نے میشا شفیع، شرمین اور عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں ،رابی پیرزادہ نے علی ظفر اور میشا شفیع کی ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کو سستی شہرت کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔گلوکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں اداکارہ میرا کو دھمکی بھی دے ڈالی۔رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میرا ان کے خلاف غلط باتیں پھیلا رہی ہیں۔ میرا سکینڈل کوئین ہے۔