• news

مراکشی اداکارہ وائم امردھانی دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کر گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستانی فلموںمیں جلوے بکھیرنے والی مراکش اداکارہ وائم امردھانی دل کادورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئیں۔ مذکورہ اداکارہ کو ہدایتکار شہزاد رفیق نے اپنی فلم عشق خدا میں متعارف کرایا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ وائم امردھامنی کو اتوارکی شب دبئی میں اچانک دل کادورہ پڑاجس پرانہیں ہسپتال لے جایاگیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکتی۔ ہدایتکار شہزاد رفیق اورفلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے اداکارہ انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن