اداکارہ ماریہ واسطی نے گلوکار جونی زید کیساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے گلوکارجونی زیدکے ساتھ دوستی اورجلدشادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ بتایاگیا ہے کہ ماریہ واسطی ان دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ گلوکار جونی زید اور ان کی والدہ بھی ہیں۔ ماریہ واسطی کاکہنا تھاکہ ہم لوگ فیملی ٹور پر اٹلی گئے ہیں۔ جونی میرے بھائیوں کی طرح ہے اور ایک اچھا دوست بھی ہے۔ ایسی باتیں لوگ بلا سوچے سمجھے پھیل ادیتے ہیں۔ میں ذاتی زندگی کے فیصلوں میں آزاد ہوں اور کسی کو وضاحت دینے کی پابند بھی نہیں ہوں۔