• news

بلوچی برائڈل شو میں ماڈلز نے خوب جلوے بکھیرے

لاہور (کلچرل رپورٹر) بلوچی برائڈل شو میں ماڈلزنے بلوچی لباس اور زیورات میں ملبوس ہوکر خوب جلوے بکھیرے۔ پاکستان گوادر ایکسپو اینڈ ٹریڈ کانفرنس کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میںہونے والے فیشن شومیں بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرتے زیورات اور گہنے پہنے ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو صوبہ بلوچستان کی تہذیب کی رنگینیاں ہر جانب بکھر گئیں۔ ماڈلزکی پرفارمنس نے شائقین پرسحرطاری کردیااور دیکھنے والوں پر کر دیا ایک سحر طاری۔ فیشن شومیں نامورگلوکاروں نے اپنی آوازکا جادو جگاکرسماں باندھ دیا۔ اپنے فن کامظاہرہ کرنے والے گلوکارہ امن علی، حنا ملک، اعجاز علی خان اور عمران ہاشمی شامل تھے۔
فیشن شو میں بلوچستان کی شادی کی رسومات خصوصا مہندی کو نرالے انداز میں پیش کیا گیا۔ ماڈلز کا کہنا تھاکہ ہر خطے کی ثقافت کے اپنے رنگ ہوتے ہیں۔ بلوچی ملبوسات زیب تن کرکے بلوچستان کی منفرد روایات اور ثقافت کا بھی اندازہ ہوا۔ بلوچی ثقافت بہت شاندارہے۔ تقریب میں سینئر اداکار راشد محمود اور دیگر شخصیات نے خصو صی شر کت کی۔

ای پیپر-دی نیشن