اوکاڑہ: شادی میں آتش بازی، فائرنگ، بااثر افراد کا پولیس پر دھاوا، وردیاں پھاڑ ڈالیں
اوکاڑہ (نامہ نگار)نواحی علاقے میں شادی کی تقریب میں بااثر افراد کی کھلے عام شراب نوشی،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی، اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا تو شادی میں درجنوں افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا ،تین اہلکاروں پر تشددکر کے زخمی کردیا وردیاں پھاڑدیں، ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملی چک نمبر21جی ڈی میں نفیس کی شادی کی تقریب میں کافی لوگ شراب نوشی کرکے فائر نگ اور آتش بازی کر رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا جہاں لوگ ہو ائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے جنہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو درجنوں افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا،ملزمان نے پسٹل کے بٹوں سے ہیڈ کونسٹیبل غلام مر تضیٰ کو شدید زخمی کر دیا جس کے ناک سے خون بہنے لگ گیا۔ دوسرے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے زخمی کیا ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑڈالی زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی ظفر اقبال ہیڈکونسٹیبل غلام مرتضیٰ،کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں ہیڈ کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا،ملزمان فائرنگ کر تے فرار ہو گئے ،پولیس نے موقع سے آتش بازی کا سامان جن میں25شرلیاں،15انار،اور آتش بازی بم قبضہ میں لے لئے۔ پولیس نے 18 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کیخلاف 8 دفعات مقدمہ درج کر لیا ہے۔