جوڈیشل مارشل لاء کی صورتحال پیدا ہوئی تو مزاحمت کریںگے:افتخارچودھری
ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے دو اہم مقدمات اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں جن کا فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پر ہو گا ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے۔ مکلی بائی پاس پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نگراں سیٹ اَپ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان متفقہ ہو گا تو بہتر رہے گا انہوں نے کہاکہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کا کوئی تصور نہیں ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو مزاحمت کی جائیگی۔