کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی کیخلا ف نیب کی انٹراکورٹ اپیل مسترد
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے کیپٹن صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی ہے۔ نیب کی اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو چیف جسٹسنے نیب کے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کون سے والے ہیں نیب کے کونسل نے عدلت کو بتایا یہ کیپٹن صفدر وہی ہیں جن کے خلاف احتساب عدالت میں کیس چل رہاہے کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزم ہے احتساب عدالت19/09/17کوطلب کیا کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے کیپٹن صفدر بیرون ملک تھے نوازشریف احتساب عدالت میں 2اکتوبر2017ء کو پیش ہوئے تاہم حسن نواز ،حسین نواز،کیپٹن صفدر، مریم نواز 2اکتوبرکوپیش نہیں ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ جب اس معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے تو ہم کیوں مداخلت کریں اب جب کیپٹن صفدر پیش ہور ہے ہیں کوئی بھاگ تو نہیں رہے ہیں فاضل عدالت نے نیب کی اپیل مستردکرتے ہوئے کیس نمٹادیا ہے ۔