• news

چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر پی کے اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)عقیل خان نے18ویں مرتبہ چیف آف دی ایئر سٹاف خیبر پی کے اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ۔ پاکستان کے نمبر ون سٹار نے فائنل میں محمد عابد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ صفر اور چھ ایک سے شکست دی ۔ حمزہ رومان نے جمال خان کو ہرا کر انڈر ٹین ‘سمیع زیب نے عزیر کو ہرا کر انڈر فورٹین ٹائٹل جیت لیا۔‘محمد شعیب نے عاقل خان کو ہرا کرانڈر 18کا ٹائٹل جیت لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن