انضمام الحق، توفیق عمر الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ 30 اپریل کو ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کا سالانہ فیسٹول میچ 30 اپریل کو انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق تقریب کے مہمان خصوصی ہوںگے۔چیف آرگنائزر میاں محمد اسلم کے مطابق میچ سے قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذرملاقات کریں گے ۔ نمائشی میچ میں سابق قائد پاکستان کرکٹ ٹیم اور مسلم جمخانہ کے سابق کرکٹر انضمام الحق اور توفیق عمر ٹیموں کی قیادت کریں گے مسلم جمخانہ کے روح رواں اور سابق آئی سی سی پینل امپائر میاں محمد اسلم ایونٹ کو ہر سال آرگنائز کرتے ہیں جس میں مسلم جمخانہ اور ینگ مسلم جمخانہ کے سابق اور موجودہ کھلاڑی آپس میں فیسٹول میچ کھیلتے ہیں مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کئی دہائیوں سے پاکستان کو کئی شہرہ آفاق کرکٹرز مہیا کرچکی ہے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر کئی ریکارڈ درج کرائے ہیں ان میں انضمام الحق، توفیق عمر، احمد شہزاد، عاقب جاوید، مجاہد جمشید، وسیم حیدر، محمد رمضان، حافظ شاہد، نعیم خان اور دیگر شامل ہیں چیف آرگنائزر میاں محمد اسلم کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر دونوں ٹیموں سے ملاقات کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں صدر لاہورریجن شاہ ریز عبدااللہ خان اور چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔