فلمیں میرٹ پر سائن کیں آج بھی منفرد مقام ہے: صائمہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمسٹار صائمہ نے کہا ہے میں نے ہمیشہ میرٹ پر فلمیں سائن کی ہیں اور اسی لئے آج میرا انڈسٹری میں منفرد مقام ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اسی طرح محنت سے کام کروں اور جس فلم میں بھی اداکاری کروں و ہ شائقین کو پسند آئے محنت پر یقین رکھتی ہوں اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے اور کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں میری آنے والی فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔