محمدعامر کو ویزا جاری ، آج انگلینڈ اڑان بھرینگے ، قومی کرکٹرزتیاریوں میں مصروف
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ آج انگلینڈ روانہ ہو کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچ گئی لیکن ویزا مسائل کے سبب فاسٹ باؤلر عامر ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہو سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان امجد بھٹی نے تصدیق کی تھی کہ ویزا مسائل کے سبب عامر ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر سکے۔عامر کی بیوی برطانوی شہریت کی حامل ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے طویل المدتی ویزا کی درخواست پہلے سے دے رکھی تھی تاکہ وہ برطانوی پاسپورٹ حاصل کر سکیں۔تاہم اب فاسٹ باؤلر کو ویزاجاری کردیا گیا ہے ۔یہ پہلا موقع نہیں کہ عامر کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ 2016 میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر بھی انہیں ویزا کے حصول میں مشکلات پیش آئی تھیں ا جرم کے سبب انہیں انگلینڈ میں جیل بھی جانا پڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے پہلے مرحلے میں کینٹربری پہنچ گئی۔ ٹیم گزشتہ روز لندن سے کینٹربری پہنچی اور پریکٹس کی ، فاسٹ بائومحمد عباس بھی ایک دوروزمیں ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔