آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عمرکوٹ میں13سالہ لڑکی کی مبینہ گمشدگی کا نوٹس لے لیا
کراچی (آن لائن) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عمرکوٹ میں13سالہ لڑکی کی مبینہ گمشدگی جبکہ شہید بینظیرآباد میں لڑکی کے مبینہ اغواء کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے بالترتیب میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد کے ڈی آئی جیز سے تمام تر انکوائری پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے دونوں ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ میڈیا رپورٹس کے مندرجات کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس کے جملہ اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔