اٹھارہ ہزاری: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجا جاں بحق
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) ٹرک کی ٹرک، موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجا جاں بحق، باہڑ کے رہائشی ’’پارکو‘‘ سے ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جاتے حادثہ کا شکار ہوئے۔ نواحی علاقہ موضع باہڑ کے ماموں بھانجا توقیر اور قیصر ’’پارکو‘‘ حسو بلیل میں کام کرتے تھے گزشتہ شب ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار واپس اپنے گھر جا رہے تھے جمپ والی پلی مظفر گڑھ روڈ پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ان کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ماموں بھانجا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ماموں بھانجا کی نعش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔