• news

مظفر آباد: جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب مظفر آباد کے علاقے میری درہ میں مسافر جیپ گہری گھائی میں جا گری۔ المناک حادثے میں جیپ میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جیپ میں دس سے زائد مسافر سوار تھے۔ امدادی کارروائی کے بعد مزید زخمی مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن