کویت: تیل پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کویت سٹی (اے پی پی) کویتی محکمہ شہری دفاع نے تیل کے پلانٹ میں لگنے والا آگ پر قابو پالیا۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق المقطوع علاقہ میں کویت پٹرولیم کمپنی کے پلانٹ کے ایک پائپ سے تیل رسنے کے باعث آگ لگ گئی۔ محکمہ شہری دفاع نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع کے سربراہ جنرل بدر البلیہص نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے تیل رسنے کے وقت آگ بجھانے کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پالیا۔