• news

نیب نوٹسز کے خوف سے حکومتی مشینری نے کام چھوڑ دیا : وزیراعظم

اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب کی جانب سے سرکاری مشینری کو خوفزدہ کرنے پر شدید ”ناراضی“ کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض وزراءنے شکایت کی کہ سرکاری مشینری پر دباو¿ ڈالنے کے لیے نیب کے اہلکار سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضروری نہیں کہ نیب کی ہر کارروائی درست ہو۔ اگر انتظامیہ کے 10 فیصلوں میں سے 5 فیصلے غلط ہوں تو ان کی درستگی کام بھی انتظامیہ نے ہی کرنا ہے۔ نیب کے نوٹسز کے خوف سے سیکرٹریز اور حکومتی مشینری نے کام چھوڑ دیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کو ریکارڈ کی فراہمی کا طریقہ وضع کرنے کے لیے بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے وزیراعظم نے کہا کہ نیب کی وجہ سے پیدا کردہ صورت حال ملکی ترقی کی پالیسیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیب کی جانب سے مختلف محکموں کے اعلی عہدیداروں کا ریکارڈ دینے کا خط مسترد کردیا اور کہا گیا کہ نیب جب چاہے کچھ مانگ لے اس کے لیے سرکاری مشینری پر دباو¿ ڈالنے کا طریقہ درست نہیں اس کے لیے طریقہ کار وضع ہونا چاہیے۔
وزیراعظم/ ناراضی

ای پیپر-دی نیشن