امریکہ مدارس ختم کرنا چاہتا ہے تم کتنے حفاظ مارو گے ہر گھر سے حافظ نکلے گا : فضل الرحمن
اسلام آباد (آن لائن)جمیعت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان میں مدارس کو ختم کر دیا جائے لیکن امریکہ تم کتنے حافظ مارو گے ہر گھرسے حافظ نکلے گا۔ صحافیوں سے ایک تقریب کے دوران مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اس وقت پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں مدارس کا خاتمہ کر دیا جائے لیکن وہ کبھی بھی اپنی اس گندی پالیسی میں کامیاب نہیں ہو گا۔میں امریکہ کو مخاطب کر کے کہتا ہوں اوئے امریکہ تم کتنے حافظوں کو مارو گے ہر گھر سے حافظ نکلے گا۔انہوں نے مزید کہا آج دنیا کی سیاست بدل رہی ہے۔ نت نئے ظریقے ایجاد کئے جا رہے ہیں۔ روس کے خلاف جہاد میں ہمارے قبائلیوں نے حصہ لیا تھااور آج حالات دیکھیں تو بالکل مختلف ہیں ۔امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے حکومت کا تختہ پلٹ دیا اور آج پھر سے وہی ایک مرتبہ بندوق کا دور پروان چڑھ رہا ہے ۔
فضل الرحمن