5.7 ٹریلین کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا‘ اقتصادی سروے آج جاری ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکا اقتصادی سروے (آج) جمعرات کو جاری کیا جائیگا۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کےلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریے پیش کئے جائیں گے۔ اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں5.7 ٹریلین روپے کا وفاقی بجٹ (کل) جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن ہو گا جس میں اقتصادی استحکام و نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ حکومت نے بجٹ دستاویز کی تیاری کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ بجٹ میں حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کی جائے گی اور ان میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔ موجودہ حکومت اپنی گذشتہ چار سالہ روایات کے مطابق عام عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گی جبکہ بلند، پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کو فروغ دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران قومی محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کی شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
بجٹ میں پاور سیکٹر کے لئے 80 ارب روپے رکھے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے لئے 400 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا 41 فیصد ہے ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے بجٹ میں این ایچ اے کے لئے 310 ارب روپے ریلوے کے لئے 39 ارب روپے ایوی ایشن و دیگر منصوبوں کے لئے 44 ارب روپے رکھے گئے ہیں 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں پانی کے منصوبوں کے لئے 65 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں 23 ارب روپے بھاشا ڈیم کے لئے ہیں۔
بجٹ