• news

زرداری نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب‘ ایکا صرف کرسی کیلئے کیا گیا : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کریں گے اور جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل دے کر انہیں ان کا حق دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام اور بہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی سے قراردادیں منظور کرائی ہیں۔ 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جو ہم نے کئے ہیں۔ ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں وزےراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کی خاطر موجودہ نظام مےں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے اور ان اصلاحات کا محور صرف اور صرف عوام کو فوری رےلےف فراہم کرنا ہونا چاہےے۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ نظام مےں اہم اصلاحات کر کے عوامی امنگوںکے مطابق بنانا ضروری ہے۔ سعد رفیق سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری، نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ ایکا صرف کرسی کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں۔ زرداری سے اتحاد کر کے نیازی نے نیا یو ٹرن لیا ہے۔ شہبازشریف نے بیگم کوٹ میں خاتون کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن