• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.25 روپے مہنگا فروخت ہوتا رہا‘ 119.50 روپے ہوگئی

لاہور(کامرس رپورٹر)اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز امریکی ڈالر مزید 1.25 روپے مہنگا فروخت ہوتا رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر 119 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس بھی ڈالر کی پرواز کو نہ روک سکا۔ تاہم ایکسچینج ایسوسی ایشن نے آج کے لئے ڈالر کی قیمت خرید 118.30روپے اور قیمت فروخت 118.70روپے مقرر کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ایکسچینج کمپنی ان نرخوں سے مہنگا ڈالر فروخت کرے گی تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے اعلان اور نان فائلر پر زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے کی پابندی کے بعد ڈالر کی خریداری بہت بڑھ گئی ہے جبکہ بجٹ، سیاسی صورتحال اور روپے کی قدر میں مزید کمی کے امکانات کی باتوں کے باعث بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔
ڈالر

ای پیپر-دی نیشن