واپڈا نے کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) واپڈا کی کامن وےلتھ گےمز مےں حصہ لےنے والے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش‘ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کو پانچ لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی، کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے واپڈا کے کھلاڑیوں کو پچہتر پچہتر ہزار انعامی رقم دی گئی کانسی کا تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو دو دو لاکھ کا کیش پرائز دیا گیا۔ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے کوچز کے لئے ایک ایک لاکھ کا انعام دےا گےا۔ واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کےا گےا مہمان خصوصی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف جنرل ریٹائرڈ مزنل حسین نے کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واپڈاکھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اگر کسی ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو صرف سپورٹس کی وجہ سے سپورٹس پاکستان کو پوری دنیا میں روشناس کرانے کا بہترین طریقہ ہے۔ پاکستان کی سپورٹس میں سیاستی مداخلت فیڈریشنز کے مسائل، مالی مسائل اور مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کرنےوالے تعریف کے حقدار ہیں۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کھیل ہمارے بیشتر قومی مسائل بشمول دہشت گردی، انتہا پسندی اور کمزور اقتصادیات کو حل کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کھیلوں کا فروغ قومی یکجہتی کا بہت بڑا سبب ثابت ہوسکتا ہے۔